شاعری اقبال کی ہے فکر و فن کا شاہ کار

شاعری اقبال کی ہے فکر و فن کا شاہ کار

بیادشاعر مشرق علامہ اقبال

احمدعلی برقی اعظمی

شاعری اقبال کی ہے فکر و فن کا شاہ کار
شہرہ آفاق ہیں ان کے یہ در شاہوار
"پس چہ باید کرد" ہو یا ان کی ہو "بانگ درا"
ہے جہان فکر و فن میں ان کو حاصل اعتبار
"بال جبریل" اور ہیں "جاوید نامہ" بے مثال
ان کے افکار درخشاں کے ہیں جو آئینہ دار
روح پرور ہیں "پیام مشرق" اور "ضرب کلیم"
جن کے ہیں مداح اقصائے جہاں میں بے شمار
ہیں وہ یکساں آبروئے سر زمین ہند و پاک
جو بھی ارباب نظر ہیں ان کے ہیں منت گذار
کھولے ہیں ہم پر انھوں نے باب علم و فضل کے
جن کی تہذیبی روایت ہے نہایت شان دار
درس عبرت ہے ہمارے واسطے ان کا کلام
دیتا ہے داد شجاعت جو ہمیں مردانہ وار
مشوروں پر ان کے ہم کرتے اگر لبیک آج
سر پہ ہم سب کے نہ ہوتا اشہب دوراں سوار
جنت الفردوس میں درجات ہوں ان کے بلند
ان پہ نازل ہو ہمیشہ رحمت پروردگار
صفحہ تاریخ کی زینت ہے ان کی شاعری
میرا یہ نذر عقیدت ان پہ ہے برقٕی نثار
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی ملاحظہ ہو :مستحق ہیں داد اور تحسیں کی عفانہ ریاض

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے