مستحق ہیں داد اور تحسیں کی عفانہ ریاض

مستحق ہیں داد اور تحسیں کی عفانہ ریاض

” ڈاکٹرعفانہ ریاض اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کیمیا، جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ان کی غیر معمولی صلاحیت، علمی فضیلت اور مٹیریل کیمسٹری کے میدان میں نمایاں اور غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دسویں بین الاقوامی رسرچ اور اکیڈمک اعزازات 2021  (10th IRAEA-2021) میں ’غیر معمولی اعزاز‘ سے نوازا گیا۔" (پریس ریلیز) اس موقعے پر ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی کی مبارک بادی

جامعہ کا دن بہ دن بڑھتا رہے عز و وقار
ہے یہ دانش گاہ دنیا بھر میں فخر روزگار
ہے یہ تہذیبی روایت کی ہماری پاس دار
اس کی ہیں خدمات ارباب نظر پر آشکار
ملک و ملت کا یہ اپنے کررہی ہے سر بلند
راہ تعلیم و ترقی کررہی ہے استوار
پیش کرتا ہوں مبارکباد میں اس کی اسے
دے جزائے خیر اسے اس کے لیے پروردگار
مستحق ہیں داد اور تحسیں کی عفانہ ریاض
کارنامے اور بھی انجام دیں وہ شان دار
قدرداں خدمات کا ہے اس کی برقی اعظمی
علم کے ماحول کو یہ کررہٕی ہے سازگار
***
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی ملاحظہ فرمائیں :جامعہ کے یومِ تاسیس کی مناسبت سے منظوم تاثرات

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے