کتاب: تذکروں کا اشاریہ

کتاب: تذکروں کا اشاریہ

نام کتاب: تذکروں کا اشاریہ
مرتب: ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں
سال اشاعت: ۰۲۰۲ء
قیمت: ۰۰۵ روپے
ملنے کا پتہ: غوث منزل، تالاب ملا ارم، رام پور، یو.پی، انڈیا
موبائل نمبر: 9719316703/9520576079
تبصرہ نگار: محمد احمد دانش روانوی
کاشانہ گلزار، نزد تاج پیلس، تاج کالونی،
پوسٹ راجہ کا تاج پور، ضلع بجنور، یوپی
موبائل نمبر: 9759418047
زیر تبصرہ کتاب تذکروں کے اشاریہ پر مشتمل ہے۔ ہماری ادبی تاریخ میں تذکروں کی بڑی اہمیت و افادیت رہی ہے۔ قدیم ادبی تاریخ چاہے وہ شعریات کی ہو یا نثری ادب کی، تذکروں سے استفادہ کیے بغیر ترتیب نہیں دی جا سکتی۔ اشاریہ سازی کے میدان میں ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں کا بڑا نام ہے کیونکہ وہ اشاریوں پر بڑا کام کر چکے ہیں اور مسلسل اب بھی کر رہے ہیں۔
ماہنامہ’نیا دور‘ کا اشاریہ دو ضخیم جلدوں میں جسے رضا لائبریری رام پور نے بڑے اہتمام کے ساتھ ٢٠٠٩ء میں A4 سائز میں ١٦٦٤ صفحات پر شائع کیا ہے۔ اس اشاریہ میں نثری و شعری مشمولات کے علاوہ اداریوں، خطوط، ماہنامہ ’نیا دور‘ میں چھپی تصاویر، حلقۂ ادارت سے وابستہ مدیران و نائب مدیران کا تعارف، نیا دور کی صحافتی تاریخ وغیرہ کا بہ اعتبار موضوع اور صنف وار دو پیٹرن پر مع ضروری وضاحت کے اشاریہ خاصا مقبول ہو چکا ہے۔
مذکورہ کتاب میں ڈاکٹر عرفان عباسی کی مطبوعہ کتب (باعتبارتاریخ وار)، ڈاکٹر عرفان عباسی کی مطبوعہ کتب (باعتبارحروف تہجی)، اشاریہ وہ صورتیں الٰہی، اشاریہ تذکرہ ارباب اردو: تحریر وتصویر کے آئینے میں، اشاریہ تذکرہ آپ ہیں، اشاریہ تذکرہ آپ تھے، اشاریہ شعرائے قصبات اودھ، اشاریہ تذکرہ آپ شعرائے لکھنؤ، اشاریہ تذکرہ شعرائے سیتا پور، اشاریہ تذکرہ نثرنگاران اردو اترپردیش، اشاریہ تذکرہ غیر مسلم شعرائے اردو سیتا پور، اشاریہ تذکرہ دبستان امیر مینائی (تلامذہ) وغیرہ پر مشتمل انتہائی وقیع، حوالہ جاتی دستاویز ہے۔
پیش نظر کتاب کے ابتدائی صفحات میں ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں نے کچھ اس کتاب کے بارے میں، پیش لفظ، مقدمہ وغیرہ زیر عنوان مضامین میں اشاریہ کی غرض وغایت اور اہمیت، اشاریہ کی تاریخ و تعارف، اشاریہ کی فنی و تکنیکی باریکیوں پر بڑی تفصیلی، معروضی اور سائنٹفک انداز میں روشنی ڈالی ہے. مصنف وار، موضوع وار، اقسام اشاریہ کی ترتیب کو زیر بحث لائے ہیں۔ اس کے علاوہ ’اشاریہ تذکرہ شعرائے اترپردیش‘ ڈاکٹر الف ناظم کا تبصرہ ’اشاریہ تذکرہ شعرائے اترپردیش‘ ڈاکٹر سفینہ بیگم کا تبصرہ ’اشاریہ تذکرہ شعرائے اتر پردیش‘ پروفیسر رضیہ پروین کا تبصرہ، کتاب مہ کامل سے اقتباس ڈاکٹر منور حسن کمال، اشاریہ نیا دور پر چند قلم کاروں کے خطوط سے اقتباسات وغیرہ۔
گراں قدر تبصرات و رائے نیز عرفان عباسی کی ادبی تنظیموں سے وابستگی، ڈاکٹر عرفان عباسی کو تفویض کیے گئے اعزازات، سوانحی و ادبی تعارف مالک رام، سوانحی و ادبی تعارف ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں وغیرہ مشمولات زینت کتاب ہیں۔ تذکروں کا اہم اشاریہ کے طور پر مذکورہ کتاب کو ادبی تاریخ میں حوالہ جاتی یا ریفرنس کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ خوب صورت ٹائٹل کور پیج، مناسب سیٹنگ، اغلاط سے پاک بہترین کمپوزنگ اور عمدہ کاغذ پر چھپی کتاب ہر لائبریری اور ادبا و شائقین کتب کے ذاتی کلکشن میں رکھے جانے کے لائق کتاب ہے جس کی قیمت بھی واجب اور مناسب ہے۔
(٣١/مارچ ٢٠١٢ء)

یہ بھی پڑھیں :ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں کی اشاریہ سازی پر ایک نظر

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے