دونوں جہاں میں برتر و بالا حسین ہیں

دونوں جہاں میں برتر و بالا حسین ہیں

صلاح الدین رضوی، محمد پور، مظفر پور

دونوں جہاں میں برتر و بالا حسین ہیں
سرکار دو جہاں کے نواسا حسین ہیں

کیا پوچھتے ہو مجھ سے شجاعت حسین کی
خیبر شکن علی کا دلاراحسین ہیں

جنت میں اے یزید یو ممکن نہیں دخول
سردار خلد کا مرے آقا حسین ہیں

ننھی سی جان کو بھی ہراساں نہ کر سکے
دست کرم ہے جن کا وہ مولا حسین ہیں

ظالم کے آگے سر نہ جھکائیں گے ہم کبھی
ثابت کیا ہے جس نے وہ تنہا حسین ہیں

دربار شام میں تو بظاہر ہیں زابدہ
لہجہ بتا رہا تھا کہ گویا حسین ہیں

صلاح الدین رضوی کی دوسری تخلیق : مچلتا ہے مچلنے دے میری تقدیر ارماں کو

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے