دوستی کا کریں نہ کیوں اظہار

دوستی کا کریں نہ کیوں اظہار

بہ موقع عالمی یوم دوستی

احمد علی برقی اعظمی

دوستی کا کریں نہ کیوں اظہار
جس سے ہے باغ زندگی میں بہار
دوستی سے ہیں اہل دل سرشار
کیوں نہ اس کی فضا کریں ہموار
گر ملیں تو خلوص دل سے ملیں
دوستی کو بنائیں مت ویاپار
جذبہ دوستی کو عام کریں
جس پہ ہے صلح و آشتی کا مدار
چار دن کی ہے چاندنی سب کچھ
ما حصل زندگی کا ہے بس پیار
مہر و الفت ہے مثل غازہ حسن
پیار سے حسن زندگی کو سنوار
چشم باطن سے دیکھ اے برقی
ہر طرف پیار کے ہیں نقش و نگار
***
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی پڑھیں :یاد ہے کیا آپ کو یوم تولد اس کا آج

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے