یاد ہے کیا آپ کو یوم تولد اس کا آج

یاد ہے کیا آپ کو یوم تولد اس کا آج

بیادِ ممتاز فلمی اداکارہ : مینا کماری
تاریخ تولد: یکم اگست ۱۹۳۲۔ تاریخ وفات ۳۱ مارچ ۱۹۷۲

احمد علی برقی اعظمی

یاد ہے کیا آپ کو یوم تولد اس کا آج
جو دلوں پر کرتی تھی اپنی اداکاری سے راج
مہ جبیں بانو سے جو مینا کماری بن گٸی
دل بری اور دل نوازی کا تھا اس میں امتزاج
سن بہتر میں جو اس دنیا سے رخصت ہوگٸی
حکمراں ہے وہ دلوں پر آج بھی بے تخت و تاج
فلمٕی دنیا میں ہے جس کا شہرہ آفاق نام
رہتی دنیا تک کریں گے پیش سب اس کو خراج
مٹ نہیں سکتے کبھی اس کے نقوش جاوداں
جیسے تھے مقبول کل وہ ویسے ہیں مقبول آج
اس اداکارہ کا سب سے منفرد انداز تھا
غم زدہ انسانیت کی تھی صداٸے احتجاج
تھی اداکارہ وہ جیسی ویسی ہی تھی شاعرہ
غم کی اک ملکہ تھی جس کا درد دل تھا لاعلاج
ً جواربھاٹہ ً اور ً پاکیزہ ً میں اپنے کام سے
کردیا پیدا دلوں میں اہل دل کے اختلاج
پردہ سیمیں پہ تھیں جس کی ادائیں دل نواز
فلم بینوں کی تھی برقی اعظمی وہ ہم مزاج
***
برقی اعظمی کی یہ نگارش بھی ملاحظہ ہو:زباں پر ہے نام محمد رفیع

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے