آپ مجھ پر نہ تبصرہ کیجے

آپ مجھ پر نہ تبصرہ کیجے

 یہ ایک مشترکہ غزل ہـے. اس کی خاصیت یہ ہـے کہ آن لاٸن فی البدیہ کہی گئی ہـے. ایک مصرع امیر کشن گنجوی کا ہـے اور ایک مصرع محسن دیناج پوری کا ہـے. 


آپ مجھ پر نہ تبصرہ کیجے
پہلے اپنا محاسبہ کیجے
جب کوئی نیک کام کرنا ہو
پہلے دشمن سے مشورہ کیجے
جو حمایت کرے حکومت کی
سامنے اس کے آئینہ کیجے
چپکے چپکے سے خواب میں آکر
بند ملنے کا سلسلہ کیجے
میری نیندوں پہ ہو گئے قابض
اب تو خوابوں کا خاتمہ کیجے
وقت سے پہلے کیجے تیاری
دشمنوں سے مقابلہ کیجے
مدتوں لوگ یاد رکھیں گے
بھائیوں سے مجادلہ کیجے
میں ہوں مجرم رہِ وفا کا امیر
آپ مجھ پر مقدمہ کیجے
ہم بھی آدھی غزل سناٸیں گے
پھر سے محسن مشاعرہ کیجے

محسن نواز محسن دیناج پوری کی دوسری تخلیق : تیرے دربار میں جانے کی تمنا کی ہے

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے