تبصرہ :سرخ محبت (ناول)

تبصرہ :سرخ محبت (ناول)

مصنف :ایم ایم علی
تبصرہ :حنا شہزادی

میاں محمد علی جن کو دنیا ایم ایم علی کے نام سے جانتی ہے۔ ایم ایم علی ایسی خوبصورت شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے قلم سے لکھے ہر لفظ سے قاری کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ ایم ایم علی نے اپنی پہلی کتاب "صدائے حق” لکھی جو کہ کالمز کا مجموعہ ہے اس کے بعد ناول نگاری پہ بھی طبع آزمائی کی۔ اس کے علاؤہ نئے لکھنے والوں کے لیے ایک تنظیم "آل پاکستان رائٹر ویلفیئر ایسوسیشن” (APWWA) کی بنیاد رکھی۔ کتاب کا انتساب علی بھائی نے ہماری بڑی قابلِ احترام دو بڑی پیاری بہنوں محترمہ فاطمہ شیروانی صاحبہ اور محترمہ سحرش سونیا کے نام کیا۔
سرخ محبت ناول کا آغاز مشہور و معروف شاعر محسن نقوی جو کہ میرے شاعری کے استاد بھی ہیں ان کی خوبصورت غزل سے کیا۔ یہ کہانی دو لوگوں کی محبت کے گرد گھومتی ہے 72 صفحات پر مشتمل یہ ایک ایسے بہادر فوجی کی داستان محبت ہے جس نے اپنے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جس نے اپنے گھر والوں اپنی بیوی کے بارے میں بھی نہ سوچا جس سے وہ بے پناہ محبت کرتا تھا۔ ابھی تو شادی کو ایک دن ہی ہوا تھا کہ ملک کے دفاع کے لیے محاذ پر جانا پڑا اور وہاں جا کر شہادت کا مقام حاصل کرنے کا شرف حاصل ہوا اس کے علاؤہ اپنے والدین کے لیے فخر کا مقام حاصل کیا۔
یہ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جسے فوجی بننا اچھا نہیں لگتا تھا وہ باہر جا کر اپنا کاروبار چلانا چاہتا تھا لیکن زندگی نے کچھ ایسا کھیل کھیلا کے اس میں فوجی بننے کا جنون پیدا ہوگیا۔
دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ پھولوں کی طرح ہنستا مسکراتا رکھے اور مزید رزق قلم عطا کرئے آمین.
شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے