قطعہ (چونچ گیاوی)

قطعہ (چونچ گیاوی)

چونچؔ گیاوی
بک امپوریم سبزی باغ پٹنہ
۴۰۰۰۰۸ بہار
***
بڑا بیٹا گیا ہے مولوی کے پاس پڑھنے کو
مجھے امید ہے اک دن وہ ملا بن کے نکلے گا
مگر چھوٹے کو صحبت مل گئی لچے لفنگوں کی
اسے سب لوگ کہتے ہیں کہ نیتا بن کے نکلے گا
٭٭٭
ہوئی تھی ساٹھ براتی کی بات سمدھی سے
گئے جو اس سے زیادہ تو ناشتہ نہ ملا
سبب جو جاننا چاہا تو کیا بتائیں چونچؔ
پڑی وہ مار کہ چھپنے کا راستہ نہ ملا
٭٭٭
کورونا سے پریشاں آدمی سے ڈاکٹر بولا
کہاں بیکار میں مہنگی دوائیں اتنی کھائے گا
کراسن تیل لے لے ہاف لیٹر اور گھر جاکر
جلا دے شام سے دیپک کورونا بھاگ جائے گا
٭٭٭
کسی کو تیل پڑھ کر دے دیا ہے
کسی کے گھر پلیتہ جل رہا ہے
کرشمہ مولوی صاحب کا دیکھیں
بنا پونجی کے دھندہ چل رہا ہے
٭٭٭
شعر اچھا سنا کے محفل میں
مجھ پہ کیا کیا نہیں ستم ٹوٹا
پیٹ کر پوچھتا ہے تھانے دار
تونے کیسے مشاعرہ لوٹا
٭٭٭
سنیتا ہے بہن،رہبر ہے بھائی
کسی نے بھی دھرم پوچھا نہیں کیا
علاقے میں ترے امن واماں ہے
یہاں لیڈر کوئی آتا نہیں کیا
٭٭٭
ڈر ہے دماغی اس کا توازن بگڑ نہ جائے
نہ جانے کیا وہ سوچتا رہتا رات میں
سب لوگ لگاتارپریشاں ہیں چونچؔ جی
آیا ہے جب سے ناریل بندر کے ہاتھ میں

Chonch Gayavi
Book Emporium,Sabzi Bagh
Patna 800004 Bihar
Mob:8507854206/9334754862

شیئر کیجیے

3 thoughts on “قطعہ (چونچ گیاوی)

  1. چونچ گیاوی عصر حاضر میں طنز و مزاح کے بہترین شاعر ہیں. ان کے طنز معیاری اور مزاح اعلی درجہ کے حامل ہوتے ہیں. وہ سماج کی دکھتی رگ پر نفاست سے ہاتھ رکھنا جانتے ہیں. فی زمانہ چند اعلی سطح کے طنزیہ و مزاحیہ شاعروں میں ان کا شمار کیا جانا چاہئے ایسا میرا خیال ہے. آپ نے بہت اچھا انتخاب پیش کیا ہے. آپ کا حسن انتخاب قابل تحسین ہے.

  2. چونچ گیاوی صاحب کے مذکورہ قطعات کا انتخاب انھوں نے خود ارسال کیا تھا. انتخاب کے نوٹ میں تحریر ہے کہ یہ قطعات تازہ ہیں.
    ان کے کلام میں فکر و فن کی روشنی ملتی ہے لیکن ابھی انھیں مزید آگے جانا ہے. مثال کے طور پر اس انتخاب کے آخری قطعے کا پہلا مصرعہ ملاحظہ فرمائیں…..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے