میرؔ غلام نبی میر
بارہ مولہ، سوپور، کشمیر
رابطہ: 7006189471
ہر رنگ میں یہ دنیا دلبر فریب ہے
دنیا دکھاوا کا ہر زیور فریب ہے
آتے ہیں پہلے بن کر محسن تمام جو
نکلے سبھی یہاں یہ رہبر فریب ہے
ہر چہرہ کا تو دیکھ مصنوعی رنگ روپ
ہر لذتِ شے عود و عنبر فریب ہے
یہ زیب تن بھی کیسا ہے آج دیکھئے
تن من کا آسماں یہ امبر فریب ہے
جانو یہ جزر و مد دنیائے دوں میں بشر
لب لب پہ میرؔ پل پل تیور فریب
***
آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں :شخصیت: ڈاکٹر ریاض توحیدی کشمیری
شیئر کیجیے