مدینے پاک کا پیارا سفر مبارک ہو

مدینے پاک کا پیارا سفر مبارک ہو

نثار دیناج پوری

مدینے پاک کا پیارا سفر مبارک ہو
کہ حاجیوں کو فلاح و ظفر مبارک ہو

نصیب والوں کو آٹھوں پہر مبارک ہو
دیار عشق کی اک اک سحر مبارک ہو

حسین گنبد خضری وہ دل نشین حرم
پڑے گی اس پہ جو پہلی نظر مبارک ہو

دیار سرور کونین میں پہنچتے ہی
بنے گی خاک یہ لعل و گہر، مبارک ہو

اے عاشقان نبی جاؤ فی امان اللہ
تمہیں زیارتِ طیبہ نگر مبارک ہو

نثار طیبہ مقدس کو جانے والوں پر
نگاہ سید خیرالبشر مبارک ہو
***
نثار دیناج پوری کی گذشتہ تخلیق:دوانوں کی جنت مدینے کی گلیاں

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے