میں تو رمضان ہوں

میں تو رمضان ہوں

خطاب عالم شاذؔ
مغربی بنگال
رابطہ نمبر: 8777536722

میں تو رمضان ہوں میں تو رمضان ہوں
میں ابھی تیس دن تک رہوں گا یہیں
وقت پورا اگر ہو تو جاؤں کہیں
آگیا تیرے در پر تو مہمان ہوں
میں تو رمضان ہوں میں تو رمضان ہوں

دن میں روزے رہو شب عبادت کرو
اب تو آٹھوں پہر تم ریاضت کرو
اب ضیافت کرو اپنے مہمان کی
پھر نزاکت سہو اپنے مہمان کی
میں تو رمضان ہوں میں تو رمضان ہوں

کلمہ گو ہو تو سب نام ہو گا پتا
پھر بھی سب عشروں کے نام دوں میں بتا
پہلے دس دن رہوں بن کے رحمت تری
بعد برکت ہوں میں، مغفرت آخری
میں تو رمضان ہوں میں تو رمضان ہوں

رحمتوں کا مہینہ میں رمضان ہوں
برکتوں کا مہینہ میں رمضان ہوں
بخششوں کا مہینہ میں رمضان ہوں
عشرتوں کا مہینہ میں رمضان ہوں
میں تو رمضان ہوں میں تو رمضان ہوں
***
خطاب عالم شاذ کی گذشتہ نگارش :ہے محبت جان لو

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے