ہے محبت جان لو

ہے محبت جان لو

خطاب عالم شاذؔ، مغربی بنگال
رابطہ نمبر: 8777536722

ہے محبت جان لو
بات میری مان لو
ہو نہ پاؤ گے جدا
گر یہ تم بھی ٹھان لو

بیٹیوں کے واسطے
کہہ رہا ہوں جان لو
رہ جوانوں سے پرے
ورنہ اک بہتان لو

سب کی قسمت ہے جدا
یہ حقیقت مان لو
پیٹ خالی ہو اگر
کچھ نہیں تو نان لو

سن لو آہٹ فرش کی
کتے کا تم کان لو
جب بنانا دیر ہو
تم سبھی سے دان لو

سرخ لب ہو جائے گا
مونھ میں اک پان لو
بات سچی ہے مری
جھوٹی ہو تو جان لو

مرغ کھانا ہے اگر
چھوڑ دو سب، ران لو
ڈھولکوں کے ساز میں
شاذؔ اک ہی زان لو
***

ترائیلے
نظم "پہچان"

شعورِ وفا نے مجھے یہ سکھایا
کبھی زندگی میں جفا تم نہ کرنا
جہاں والوں کے واسطے بھی بتایا
شعورِ وفا نے مجھے یہ سکھایا
جو تھی راہ بہتر اسی پر چلایا
جہاں میں کہیں بھی وفا کر تے رہنا
شعورِ وفا نے مجھے یہ سکھایا
کبھی زندگی میں جفا تم نہ کرنا
***
خطاب عالم شاذؔ کی گذشتہ نگارش :تمہیں آتا ہے خلوت میں گلے کاہا ر ہو جانا

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے