تین تضمینی رباعیاں

تین تضمینی رباعیاں

روشن ضمیر

(1)
باطل کی صداؤں کا سفر جاری ہے
مغرور ہواؤں کا سفر جاری ہے
آسیب سے میں دور کھڑا ہوں لیکن
"دنیا میں بلاؤں کا سفر جاری ہے"

(2)
آدم کی ہو اولاد تو عظمت سمجھو
ہر آدمی میں ذات کی رفعت سمجھو
ہر شخص میں الله کا گھر ہوتا ہے
"انسان کی خدمت کو عبادت سمجھو"

(3)
انسان ہے فانی تو فنا کہتے ہیں
رحمان ہے باقی تو بقا کہتے ہیں
یہ سچ ہے محبت ہی خدا ہوتا ہے
"ہم لوگ محبت کو خدا کہتے ہیں"
***
RAUSHAN ZAMIR
TITAGARH, KOL-114, West Bengal
Mob No. 9163711047
آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں :میری کشتی ہے بھنور میں

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے