قطعاتِ تاریخِ وفاتِ ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی

قطعاتِ تاریخِ وفاتِ ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی

 (ممتاز ادبی شخصیت و زُودگو شاعر)

تنویر پھول (امریکا)

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اِنّا للہ وَ اِنّا الیہ راجعون

(برادرم رشید شیخ صاحب، صدر بزم سخن شکاگو، ڈاکٹر فرحت حسین خوشدل صاحب اور دیگر ذرائع سے یہ افسوس ناک خبر ملی کہ ممتاز ادبی شخصیت اور زُود گو شاعر ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی جو فی البدیہہ کلام کہنے میں ید طولیٰ رکھتے تھے، پانچ دسمبر ٢٠٢٢ء بروز دوشنبہ جون پور، یوپی میں اچانک رحلت فرما گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ اُن کی، تمام مرحومین کی اور ہم سب کی مغفرت فرمائے، آمین۔ وہ راقم الحروف کے بہت ہی مخلص قریبی دوستوں میں شامل تھے اور ان کی خواہش پر اُن کے والد رحمت الٰہی برق ؔ اعظمی اور احمدی بیگم اہلیہ حکیم سید ظلّ الرحمن کے قطعات تاریخ وفات بھی میں نے کہے تھے۔ تادیر اُن کی رحلت کا یقین نہیں آرہا تھا کیونکہ ۴ دسمبر اتوار کو وہ بزم سخن کے مشاعرے میں ہمارے ساتھ تھے)
قطعۂ تاریخ ہجری
دوست مخلص تھے مِرے احمد علی
چل دیے وہ جنت الفردوس کو
تھے وہ شاعر ایک عالی مرتبہ
پھولؔ! ” برقی اعظمی اعلیٰ“ کہو
( ١٤٤٤ ہجری )
قطعۂ تاریخ عیسوی
پارہ پارہ کر گئی دل کو خبر افسوس ناک
چل بسے دنیا سے برقی اعظمی عالی وقار
اُن کی تخلیقات بے شک پھولؔؔ! ہیں مثلِ گہر
کہہ دو ”برقی اعظمیِ دادِ لُو لُو تاب دار“
( ۲۲۰۲ عیسوی )
* **
تنویرپھولؔ کی گذشتہ تخلیق :پہرے زباں پہ، قوتِ تقریر پاش پاش

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے