مدرسہ ضیاء العلوم میں یوم اطفال کے موقع پر تقریب کا انعقاد

مدرسہ ضیاء العلوم میں یوم اطفال کے موقع پر تقریب کا انعقاد

پھلواری شریف پٹنہ مورخہ 14/نومبر (پریس ریلیز)
مدرسہ ضیاء العلوم (زیر اہتمام ضیائے حق فاؤنڈیشن) پٹنہ میں واقع ایک خالص دینی ادارہ ہے، جہاں طلبہ و طالبات کثیر تعداد میں علمی پیاس بجھا رہے ہیں، یہاں ابتدائی دینیات سے اعلا تعلیم کا بھی بہترین نظم و نسق ہے.
سابقہ روایت کی طرح 14/نومبر 2022 کو یوم اطفال کے موقعے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، بچوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ اس تقریب میں حصہ لیا، ادارہ کی جانب سے بچوں کے درمیان بہ طور اعزاز اور حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی تقسیم کیے گئے، اس موقع پر ادارہ کے ڈائریکٹر محمد ضیاء العظیم نے بچوں کو یوم اطفال کے تاریخی پس منظر سے آشنا کراتے ہوئے انھیں اپنے اچھے مستقبل کے لیے جہد مسلسل کرنے کی ترغیب دلائی، یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مدرسہ ضیاء العلوم ملک کی مشہور و معروف تنظیم ضیائے حق فاؤنڈیشن (ٹرسٹ) کے زیر اہتمام چلنے والا ایک خالص دینی ادارہ ہے، اس موقع پر ضیائے حق فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر صالحہ صدیقی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو سمستی پور کالج نے بھی غائبانہ طور پر تمام بچوں کو یوم اطفال کی مبارکبادی پیش کی، آخر میں محمد ضیاء العظیم قاسمی صاحب نے تمام بچوں کو دعا دیتے ہوئے اس تقریب کے اختتام کا اعلان کیا.
***
آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں :میم سرور پنڈولوی کے اعزاز میں شعری نششت

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے