راولاکوٹ کتاب میلے میں پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی کتابوں کی پذیرائی

راولاکوٹ کتاب میلے میں پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی کتابوں کی پذیرائی

وادی پرل راولاکوٹ میں منعقدہ کتاب میلے میں پریس فار پیس فاؤنڈیشن برطانیہ کی شائع کردہ کتابوں کی بھرپور پزیرائی

راولاکوٹ (خصوصی رپورٹ)
پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ میں جاری کتاب میلے اور ہفتہ تقریبات کے موقعے پر ادارے کی شائع کردہ کتابوں کا اسٹال لگا یا گیا۔ اس اسٹال میں پریس فار پیس فاؤنڈیشن یو کے کی شائع کردہ کتابیں عوام اور مطالعے کے شائقین کو ارزاں نرخوں پر دستیاب رہیں۔ شائع کردہ کتابوں میں سفرنامے، آپ بیتی، بچوں کی کہانیاں، شاعری وغیرہ شامل ہیں۔ طالب علموں، خواتین اور بچوں کے علاوہ دیگر افراد نے ادارے کی شائع کردہ کتابوں میں گہری دل چسپی لی اور ادارے کی طرف سے علم و ادب کے فروغ اور معیاری کتب کی اشاعت کے اقدام کو بھی سراہا گیا. اس موقعے پر مختلف علمی اور ادبی شخصیات نے ادارے کا دورہ کیا اور ادارے کی فلاحی سرگرمیوں بالخصوص اشاعتی سرگرمیوں کی تعریف کی۔ مقامی مصنف پروفیسر ممتاز صادق، پہاڑی شاعر حمید کامران اور سینئر صحافی اور کالم نگار مسعود گردیزی نے بھی پریس فار پیس کی اشاعتی سرگرمیوں پر ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقعے پر پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز اور کوآرڈی نیٹر ولید یاسین نے الیکٹرونک میڈیا کے نمائندگان کو پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے مختلف فلاحی منصوبوں کے بارے میں بریف کیا۔ عہدے داران روبینہ ناز اور ولید یاسین کا کہنا تھا کہ پریس فار پیس فاؤنڈیشن ایک جامع منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت مقامی ادب کے فروغ اور نوجوان مصنفین کی علمی اور عملی سرپرستی کے لیے مرحلہ وار آگے بڑھ رہی ہے۔ اردو میں کتابوں کی اشاعت کے بعد بہت جلد انگریزی اور دیگر زبانوں میں کتب اور تحقیقی رپورٹس کی اشاعت شروع ہو جائے گی۔ پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ادیبوں، قلم کاروں، مصنفین اور دانشوروں کے بارے میں ایک جامع ڈیٹا بیس قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد پوری دنیا میں مقامی زبان، ثقافت اور ادب کو فروغ دینا اور تحقیق کرنے والوں اور طالب علموں کی علمی اور دانشوارنہ رہ نمائی شامل ہے۔
***
آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں :پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمایاں شخصیات کو ایوارڈز

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے