سمستی پور کالج بہار کے ٧۵ سال مکمل ہونے پر منایا گیا جشن 

سمستی پور کالج بہار کے ٧۵ سال مکمل ہونے پر منایا گیا جشن 

سمستی پور کالج ہندستان کی آزادی کے ٹھیک اٹھارہ دن بعد سمستی پور کی عوام کے ذریعہ اسکول کی صورت میں قائم کیا گیا۔ یہاں کے اساتذہ کی تنخواہ بھی عوام کے ذریعہ ایک ایک روپیہ اکٹھا کر کے دی جاتی تھی، ان سب کا مقصد سمستی پور کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانا تھا، دھیرے دھیرے اس اسکول نے کالج کی صورت اختیار کی اور آج یہ کالج متھلا یونی ورسٹی سے ملحق ہے اور یہ بہار کے بہترین کالجوں میں صف اول کی حیثیت رکھتا ہے۔ 21جولائی 2022 کو یہ جشن کالج کے ہال میں منعقد کیا گیا جس میں اس کالج کے سابق اساتذہ کے ساتھ ساتھ تمام اسٹاف کو بھی بلایا گیا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کالج پرنسپل ڈاکٹر ستین کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے بعد تمام اساتذہ نے اپنے کالج کے دنوں کے تجربات، یادیں اور اس کالج سے جڑی تاریخ کو یاد کیا۔ اس کالج کی تاریخی اہمیت پر اور کالج کے ٧٥ سال مکمل ہونے کی خوشی میں ڈاکٹر صالحہ صدیقی (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ اردو) نے منظوم تاثر پیش کیا، چند اشعار ملاحظہ فرمائیں:
ہے سمستی پور کالج علم کی جوئے رواں
جو پچہتر سال سے ہے نازش ہندوستاں
سب کے ہے ورد زباں اس کا پچہتر سالہ جشن
جس کے ہیں مداح یکساں مرد وزن، پیر و جواں
ہیں پرنسپل اس کے عالمگیر ہر اک دل عزیز
علم کی نشر و اشاعت کے ہیں جو روح رواں
آج اس کالج کی اپنی اک نرالی شان ہے
نام میتھلا یونیورسٹی کا اس سے روشن ہے یہاں
صالحہ کی ہے دعا روشن رہے کالج سمستی پور کا
جاری ہو اس سے علم و فن کا بحر بیکراں
آخر میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سیتن نے کالج میں آئے نئے اساتذہ کا خیر مقدم کیا، کالج کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کالج میں ان کے ذریعہ آئی نئی تبدیلیوں پر بھر پور روشنی ڈالی اور نئے اقدام کی تفصیلات بتاتے ہوئے طلبا و طالبات سے مطالبہ کیا کہ وہ کالج میں کلاس کرنے ضرور آئیں۔ اس کے بعد ڈاکٹر کرانتی (شعبۂ اکنامکس) نے اظہار تشکر کیا اور اسی کے ساتھ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔(ڈاکٹر صالحہ صدیقی) 
آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں : ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے اردو ہندی شعر وادب کے ممتاز قلم کاروں کو اعزازیہ
***

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے