حمایت علی شاعرِ عہد ساز

حمایت علی شاعرِ عہد ساز

بہ یاد حمایت علی شاعر مرحوم
تاریخ ولادت 14 جولائی 1926
(تاریخ وفات 15جولائی 2019)

احمد علی برقیؔ اعظمی

حمایت علی شاعرِ عہد ساز
جہانِ ادب میں تھے جو سرفراز
روانہ ہوئے سوئے دارالبقا
جو دیکھا انھوں نے درِ خُلد باز
ہے پژمُردہ گل زار شعر و ادب
گلِ سرسَبَد جس کے تھے دل نواز
ہیں جتنی بھی اصنافِ شعر و ادب
سبھی میں تھے وہ صاحبِ امتیاز
دلوں پر وہ کرتا تھا سب کے اثر
تھا غزلوں میں جو ان کی سوزوگداز
جو آج اُن کی رحلت پہ ہیں سوگوار
تمام اہلِ اردو کو تھا اُن پہ ناز
ہے اک عہد کا خاتمہ اُن کی موت
ملیں گے کہاں ایسے اردو نواز
سبھی کے دلوں پر تھے وہ حکمراں
یہی اُن کی شہرت کا برقیؔ تھا راز
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :فلمی دنیا کا تھے جو عز و وقار

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے