شخصیت مجروح کی ہے نازش سلطان پور

شخصیت مجروح کی ہے نازش سلطان پور

بہ یاد مجروح سلطانپوری
تاریخ پیدائش : یکم اکتوبر 1919
تاریخ وفات : 24 مئی 2000

احمد علی برقی اعظمی

شخصیت مجروح کی ہے نازش سلطان پور
جن کے گلہائے سخن ہیں باعث کیف و سرور
ہوگئی ادبی فضا ہموار ان کی ذات سے
فلمی دنیا کے افق پر جب ہوا ان کا ظہور
فکری اور فنی روایت کے ادب میں تھے نقیب
جلوہ گر اشعار سے ہے ان کا تخلیقی شعور
بیشتر نظمیں ہیں عصری آگہی سے ہم کنار
سوز و ساز عشق کا غزلوں میں ہے ان کی وفور
وہ سپہر فکر و فن پر تھے درخشاں اس طرح
مطلع انوار ہے رنگ سخن کا ان کے نور
لوح دل پر مرتسم ہیں ان کی یادوں کے نقوش
یاد آئیں گے ہمیشہ اہل دل کو وہ ضرور
جنت الفردوس میں ان کو ملے ابدی سکوں
سایہ گستر ہو ہمیشہ فضل رحمن و غفور
فکر و فن پر تھی انھیں برقی مکمل دسترس
جملہ اصناف سخن پر تھا انھیں حاصل عبور
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :ابن سینا اکیڈمی ہے جہاں

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے