ابن سینا اکیڈمی ہے جہاں

ابن سینا اکیڈمی ہے جہاں

پدم شری حکیم ظل الرحمن کے ون مین شو ابن سینا اکیڈمی علی گڈھ پر منظوم تاثرات

احمد علی برقی اعطمی

ابن سینا اکیڈمی ہے جہاں
علم و دانش کی روشنی ہے وہاں
کارناموں سے اس کے ہے یہ عیاں
بحر ذخار طب ہو جیسے رواں
علمِ طب کا ہے یہ اہم مرکز
ظلِ رحمن ہیں جس کی روح رواں
ہیں کتابیں جو ان کی ستاون
ہے عیاں ان سے طب کا سر نہاں
بہرہ ور ہورہے ہیں لوگ ایسے
جیسے جاری ہو کوئی جوئے رواں
کرتی ہے یہ اکیڈمی وہ کام
جس میں شامل نہیں ہے سود و زیاں
ہے یہ ون مین شو کی ایک مثال
آج ہے جو سبھی کے ورد زباں
قدرداں اس کا کیوں نہ ہو برقی
اس کا فیضان جب ہے اِس پہ عیاں
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :حسرتؔ موہانی ہے ایسا اردو ادب میں نام

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے