آج حقانی کے والد ہوگئے ان سے جدا

اردو دنیاکے ممتاز اور جلیل القدر قلم کار حقانی القاسمی کے والد محترم کے سانحہ ارتحال پر منظوم اظہار تعزیت

احمد علی برقی اعظمی

آج حقانی کے والد ہوگئے ان سے جدا
یہ خبر ہے اک نہایت روح فرسا سانحہ
عید سے اک روز پہلے صدمہ جانکاہ یہ
اہل خانہ کے لیے ہے جانگسل اک حادثہ
ان کے اہل خانداں کو دے خدا صبر جمیل
کررہے ہیں ان کے سب احباب یہ مل کر دعا
جنت الفردوس میں درجات ہوں ان کے بلند
ان پہ نازل ہو وہاں پر رحمت و فضل خدا
سایہ گستر ان پہ ہو فضل خداوند کریم
ان کے نیک اعمال کی ان کو ملے بہتر جزا
صرف برقی ہی نہیں ہے رنج و غم سے مضطرب
ان کی رحلت سے سبھی اہل نظر ہیں غمزدہ
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :عید بھر دے زندگی میں آپ کی خوشیوں کے رنگ

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے