عید بھر دے زندگی میں آپ کی خوشیوں کے رنگ

عید بھر دے زندگی میں آپ کی خوشیوں کے رنگ

ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی

عید بھر دے زندگی میں آپ کی خوشیوں کے رنگ
آپ کے اِس رنگ میں پڑنے نہ پائے کوئی بھنگ
جو جہاں ہو اُس کو حاصل ہو وہاں ذہنی سکون
دور ہو جائے جہاں سے بغض و نفرت اور جنگ
اپنے دل کوصاف رکھیے آپ مثلِ آئینہ
آپ کی شمشیر ایماں پر نہ آنے پائے زنگ
ہے ضرورت وقت کی آپس میں رکھیے میل جول
بھائی چارہ آپ کا سب دیکھ کررہ جائیں دنگ
اقتضائے وقت ہے اب امن و صلح و آشتی
آپ کے طرزِعمل سے ہو نہ کوئی شخص تنگ
آئیے ہم سب کریں مل جُل کے یہ تجدیدِ عہد
عید کے اس رنگ میں پڑنے نہ دیں گے کوئی بھنگ
محفلِ شعروسخن میں جشن کا ماحول ہے
کیجیے نغمہ سرائی آپ برقی لے کے چنگ
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :عالمی ارض ڈے مناتے ہیں

شیئر کیجیے

2 thoughts on “عید بھر دے زندگی میں آپ کی خوشیوں کے رنگ

  1. ماشاء اللہ ماشاء اللہ
    جناب ڈاکٹر صاحب بیحد عمدہ خوبصورت اور لاجواب کلام ہے
    اس شاندار کلام پر ڈھیروں داد اور مبارکباد قبول فرمائیں
    سلامت رہیں

  2. ماشاء اللہ ماشاء اللہ
    جناب ڈاکٹر صاحب بیحد عمدہ خوبصورت اور لاجواب کلام ہے
    اس شاندار کلام پر ڈھیروں داد اور مبارکباد قبول فرمائیں
    سلامت رہیں
    اسرار رازی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے