ہے شفیع الرحمں کی رحلت نہایت دل فگار

ہے شفیع الرحمں کی رحلت نہایت دل فگار

بہیاد شفیع الرحمں شفیع مرحوم
تاریخ وفات : 28 مارچ 2022

احمد علی برقی اعظمی

ہے شفیع الرحمں کی رحلت نہایت دل فگار
ان کے غم میں آج دنیائے ادب ہے سوگوار
ان سے تھا ہر وقت میرا اک خصوصی رابطہ
یہ خبر سن کر مری آنکھیں ہیں پیہم اشکبار
جنت الفردوس میں درجات ہوں ان کے بلند
ان پہ نازل ہو ہمیشہ رحمت پروردگار
فرط رنج و غم سے ان کے اہل خانہ ہیں نڈھال
آتے آتے آئے گا اس بے قراری کو قرار
کرتے تھے آیات قرآں کا وہ اردو ترجمہ
ان کی تاریخ ادب میں ہے جو زریں یادگار
اپنے حسن خلق سے تھے وہ دلوں پر حکمراں
مرجع اہل نظر ہیں ان کے ادبی شاہ کار
ان کے ہیں اشعار عصری حسیت کے ترجماں
ان کی غزلوں سے عیاں ہے سرد و گرم روزگار
تھی منور ان سے پٹنہ کی ہر ادبی انجمن
ان کے ادبی ذوق کی برقی ہے جو آئینہ دار
***
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی پڑھیں:اردو صحافت کے دو سوسالہ سفر پر منظوم تاثرات

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے