دامن میں لے کے برکتیں رمضان آگیا

دامن میں لے کے برکتیں رمضان آگیا

نثار دیناج پوری

دامن میں لے کے برکتیں رمضان آگیا
رب کی ملیں گی نعمتیں رمضان آگیا

دل سے کرو عبادتیں رمضان آگیا
لے لو خدا سے جنتیں رمضان آگیا

رب سے بڑھیں گی قربتیں رمضان آگیا
سب کی کھلیں گی قسمتیں رمضان آگیا

مومن کے گھر میں لگتا ہے باغ بہشت سے
لے کر ہزاروں نکہتیں رمضان آگیا

اب پورے تیس روز تلک صبح شام تم
لوٹو خدا کی رحمتیں رمضان آگیا

صدقات اور زکوٰۃ غریبوں میں بانٹ کر
اپنی بڑھاؤ دولتیں رمضان آگیا

پابندیِ نماز کرے گا ہر ایک شخص
چھوٹیں گی ساری غفلتیں رمضان آگیا

پھر فاتحہ تا ناس تراویح میں نثار
سب کو سنانے آیتیں رمضان آگیا

نثاردیناج پوری کی گذشتہ تخلیق :دوانوں کی جنت مدینے کی گلیاں

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے