بزم اظہار کا ٦٠ واں ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد

بزم اظہار کا ٦٠ واں ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد

پٹنہ(پریس ریلیز): بزم اظہار انٹرنیشنل کا ٦٠ واں ماہانہ طرحی مشاعرہ انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ بزرگ، کہنہ مشق اور استاد فن شاعر جناب مرغوب اثرؔ فاطمی کی صدارت میں منعقدکیا گیا جس کی نظامت کے فرائض طنزومزاح کے نمایندہ شاعر چونچ گیاوی نے بہ خوبی انجام دیے۔ اس مشاعرہ کے لیے تین مصاریع طرح دیے گئے تھے (۱) میں فکروفن کے گہرے سمندر میں آگیا (۲) تمھاری ہی تمنا کیوں کریں ہم (۳) کبھی کبھار تو ہم بھی سنورنے لگتے ہیں
جن شعرا نے اپنے طرحی کلام سے مشاعرہ کو کامیابی سے ہم کنار کیا ان کے نام اس طرح ہیں۔ مرغوب اثرؔ فاطمی، نیاز نذر فاطمی، پروفیسر ناظم قادری، حنیف اختر، ڈاکٹر اعجاز مان پوری، شکیل سہسرامی، قسیم سہسرامی، م سرور پنڈولوی، ڈاکٹر مقصود عالم رفعت، ڈاکٹر ممتازمنور، قمر سمستی پوری، رہبر گیاوی، پردیسی کابری، نوشاد ناداں، کلیم اللہ کلیم، اصغر شمیم، بشر رحیمی، رضاء الباری اظہر، عبداللہ امامی، اظہر رسول، ڈاکٹر نصر عالم نصر، اعجاز عادل، وارث اسلام پوری، ایڈووکیٹ اظہارالحق اظہر، سبطین پروانہ، خواہ مخواہ دلال پوری، مبارک حسین کاوش، ایوب عادل۔ صدر مشاعرہ کے صدارتی کلام اور صدارتی خطبہ اور ایڈمن رہبر گیاوی کے شکریہ کی رسم کے ساتھ مشاعرہ کا اختتام ہوا۔

آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں : بزم اظہار انٹرنیشنل کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے