یہ سچ ہے وفا نام ہمارا ہے عزیزو

یہ سچ ہے وفا نام ہمارا ہے عزیزو

ایک مجنوں کی زباں پر تھا وفا کا قصہ
سننے والوں نے نہ جانے اسے کیا کیا سمجھا

نہ فلسفی، نہ مفکر، نہ مجتہد، نہ خطیب
وفا یہ کچھ بھی نہیں ہوں مگر وفا ہوں میں

وفا ملک پوری کی تاریخ پیدائش ماہ اگست 1922ء ہے. اس لحاظ سے رواں سال ان کی صد سالہ یومِ پیدائش کا ہے۔
وفا ملک پوری مرحوم کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں ہے۔ ایک خوش گلو اور بہترین شاعر ہونے کے علاوہ وہ بیسویں صدی میں اردو زبان کے ایک اہم ادبی صحافی بھی رہے اور انگنت مسائل کا سامنا کرتے ہوئے بھی رسالہ ‘صبح نو` کو برسوں جاری رکھا.
گوناگوں خصوصیات کی حامل ایسی شخصیت اور اردو زبان و ادب کے ایسے بےلوث خادم کی صد سالہ یومِ پیدائش پر ہم نے صد سالہ تقریبات کے انعقاد کے ساتھ ان کی ہمہ جہت شخصیت اور کارناموں پر مبنی ایک کتاب کی اشاعت کا ارادہ بھی کیا ہے۔
آپ سے التماس ہے کہ آپ مندرجہ ذیل نکات پر مقالات تحریر کریں اور دیگر احباب کی توجہ بھی اس جانب مبذول کروائیں۔
وفا ملک پوری کی شخصیت
ان کے ساتھ گزارے لمحات
‘ حرفِ وفا ‘ اور ‘ شاہراہِ وفا ‘ کے حوالے سے ان کی شاعری
ان کی غیر مطبوعہ تخلیقات
صبح نو کے حوالے سے ان کی صحافتی خدمات
خطوطِ وفا
شب و روز ڈائری
یادگار تصاویر
کوئی اور گوشہ جو آپ کے ذہن میں آئے

خیر اندیش
احسان قاسمی ، پورنیہ
9304397482
ehsanulislam1955@gmail.com

ارشد ترابی ، دربھنگہ
7488878152
arshad.torabi.khan@gmail.com

نوٹ : مقالات درج بالا کسی بھی ای میل ایڈریس/ واٹس ایپ پر ارسال کیے جا سکتے ہیں۔
اگر کسی بھی قسم کی دشواری محسوس ہو تو براہ کرم انہی نمبروں پر رابطہ کریں۔
اپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں۔
براہ کرم اس اطلاع کو شیئر کریں.

شیئر کیجیے

One thought on “یہ سچ ہے وفا نام ہمارا ہے عزیزو

  1. ماشاءاللہ بہت خوب ۔وفاملک پوری اگر چہ دربھنگہ کے تھے۔مگراس نے پورنیہ کواپنامسکن بناکر صحافت کی خدمت انجام دیں۔حالانکہ یہاں کی زبان اردوہے اورنہ ہی انکی بولیاں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے