کمال خان صحافی تھے ایک مایہ ناز

کمال خان صحافی تھے ایک مایہ ناز

بہ یاد ممتاز صحافی این ڈی ٹی وی کمال خان مرحوم
تاریخ وفات : 14 جنوری 2022

احمد علی برقی اعظمی

کمال خان صحافی تھے ایک مایہ ناز
تھا جن کے رنگ صحافت کا منفرد انداز
تھے گنگا جمنی روایت کے وہ علم بردار
اسی میں ان کی تھا مقبولیت کا مضمر راز
ہر اک خبر کا وہ کرتے تھے تجزیہ بے لاگ
بلند کرتے تھے بے خوف اپنی وہ آواز
تھا ان کا خبروں میں مخصوص اک لب و لہجہ
ہمیشہ رہتا تھا ذہنی دریجہ ان کا باز
سیاسی حلقوں میں ان کی الگ تھی اپنی شناخت
تھا ان کا طرز بیاں دل کش و اثر انداز
***
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی ملاحظہ فرمائیں :آبرو تھے شہر اعظم گڑھ کی اقبال سہیل

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے