چل بسے آہ وہ حسین الحق

چل بسے آہ وہ حسین الحق

بہ یاد حسین الحق مرحوم
تاریخ وفات : 23 دسمبر 2021

احمد علی برقی اعظمی

چل بسے آہ وہ حسین الحق
تھے جو عصری ادب میں مایہ ناز
ہے "اماوس میں خواب" جو ناول
ان کے زور قلم کا ہے اعجاز
اس پہ ساہتیہ اکیڈمی کا ایوارڈ
ان کی مقبولیت کا ہے غماز
"بولو مت چپ رہو" ہے وہ ناول
ہے عیاں جس سے ان کا سوز و گداز
ان کے اسلوب میں تھی ندرت فکر
جس کا اپنا الگ تھا اک انداز
برملا ان کا ان میں تھا اظہار
زندگی کے ہیں جو نشیب و فراز
اردو فکشن ہو یا ہوں افسانے
ان کے برقی ہیں وقت کی آواز
***
آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں :بہ یاد خالقِ شاہنامۂ اسلام حفیظ جالندھری مرحوم از برقی اعظمی

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے