کل اتر دیناج پور مشاعرہ و تعلیمی بیداری کانفرنس

کل اتر دیناج پور مشاعرہ و تعلیمی بیداری کانفرنس

پریس اعلانیہ
شمالی دیناج پور حلقہ کے اردو احباب کے لیے مسرت و شادمانی کی بات ہے کہ بزم شعرائے سیمانچل اتردیناج پور کے زیراہتمام وجدان نیشنل اسکول کے اشتراک سے تیسرا سالانہ کل اتردیناج پور مشاعرہ و تعلیمی بیداری کانفرنس 26 دسمبر 2021 بروز اتوار دس بجے دن اسلام پور بلاک کے عمل جھاڑی گلاب پارہ باراز ایم ایس کے اسکول گراٶنڈ میں منعقد ہوگا. اسی موقع پر ایک دن کا ”وجدان کتاب میلہ“ بھی لگایا جائے گا جس میں سلی گوڑی، اسلام پور اور کشن گنج کے بک اسٹور و لائبریری اپنے بک اسٹال لگاٸیں گے ۔
اس ادبی، علمی، کتابی، ثقافتی پروگرام کے کنوینر نوجوان شاعر محسن نواز دیناج پوری نے بتایا کہ کئی ہفتوں سے جاری وساری اس پروگرام کی تیاریاں تقریباً مکمل ہیں. مہمانان خصوصی میں علاقائی لیڈران و دانش وران، ادبا، علما اور اساتذہ تشریف لارہے ہیں.
شعراے کرام میں مصطفی کمال، نثار دیناج یوری، شہباز مظلوم پردیسی، مبارک علمی، جاوید سلطان دیناج پوری، جہانگیر داور، ظفر اقبال، مدبر جامعی، تحسین رضا غزالی، نورجمیل نوری، شجر دیناج پوری کے علاوہ مہمانان گرامی میں جناب ایم آئی ناظم، ماسٹر عبدالواحد مخلص ، ماسٹر اظہارانور، ماسٹر طیب فرقانی ، ماسٹر افتخار سدا، ڈاکٹر شہباز چشتی، ارشاد خان، ماسٹر طارق عزیز، ماسٹر مزمل حسین، فیضان اشرف، مولانا جمیل اختر اشرفی، مولانا تنویر عالم ، ماسٹر احسان رضا، قاری فیاض نقشبندی، کا نام قابل ذکر ہے ۔
معاون کنوینر خطیب الرحمن خطیب نے تمام محبان اردو ادب و کتاب دوست احباب سے شرکت کی گزارش کی ہے۔
بزم شعراے سیمانچل اتردیناج پور کی چوتھی ماہانہ طرحی نشست کا انعقاد

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے