وجدان کتاب میلہ  اور  کُل اتر دیناج پور مشاعرہ  کا انعقاد

وجدان کتاب میلہ اور کُل اتر دیناج پور مشاعرہ کا انعقاد


تاریخ : 26 دسمبر 2021 ء، بروز اتوار
مقام : ایم ایس کے اسکول میدان
گلاب پاڑا ، اسلام پور ( اتر دیناج پور )
***
احباب گرامی
سلام و آداب !
ادبی تنظیم ‘بزمِ شعرائے سیمانچل` قاضی گاؤں، اسلام پور، ضلع : اتر دیناج پور ( مغربی بنگال ) کے زیر اہتمام مورخہ ۲۶؍ دسمبر ۲۰۲۱ ء کو علاقے میں پہلی بار ایک کتاب میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
آپ تمام احباب اس بات سے بہ خوبی واقف ہیں کہ یہ علاقہ 1956ء سے قبل قدیم پورنیہ ضلع کا ہی ایک حصہ تھا۔ یہاں کی بڑی آبادی اردو و فارسی زبانوں سے نہ صرف واقفیت رکھتی تھی بلکہ پرانے وقتوں سے یہاں تصنیف و تالیف کا سلسلہ لگاتار جاری رہا ہے۔
آج بھی عزیزی محسن نواز محسن دیناج پوری، عبدالواحد مخلص، نثار دیناج پوری، شہباز مظلوم پردیسی، شرافت حسین، جہانگیر داور اور طیب فرقانی ( اشتراک ڈاٹ کام) وغیرہم اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے جی جان کی بازی لگائے ہیں۔ اس علاقے سے ‘وجدان` اور ‘نوائے بنگال` جیسے ادبی رسائل کی اشاعت یہ بات ثابت کرنے کو کافی ہے کہ ؂
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
آپ تمام احباب سے میری درخواست ہے کہ اس کتاب میلہ کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیے اردو زبان میں اشاعت شدہ کتابوں کا عطیہ پیش کریں۔ خصوصی طور پر سیمانچل سے تعلق رکھنے والے ادبا و شعرا اپنی کتابیں ضرور اس کتاب میلے میں بھیجنے کی زحمت گوارا فرمائیں۔ اگر آپ کتاب میلہ میں خود سے شریک نہیں ہو سکتے تو بہ ذریعہ رجسٹرڈ پارسل / ڈاک مندرجہ ذیل پتے پر اپنی کتابیں فوراً ارسال کر دیں تاکہ کتابیں میلے کے انعقاد سے قبل انتظامیہ تک پہنچ جائیں.
Mohsin Library
Gulabpara Bazar
PO :- Amaljhari
PS :- Islampur
District :- Uttar Dinajpur ( West Bengal )
Pin :- 733202
Contact :- 8374786880 / 9933785604
خیر اندیش
احسان قاسمی
مورخہ ۱۲ ؍ دسمبر ۲۰۲۱ ء
کل اتر دیناج پور مشاعرہ و تعلیمی بیداری کانفرنس

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے