بزم شعراے سیمانچل اتردیناج پور کی چوتھی ماہانہ طرحی نشست  کا انعقاد

بزم شعراے سیمانچل اتردیناج پور کی چوتھی ماہانہ طرحی نشست کا انعقاد

اتردیناج پور اسلام پور کے گلاب پارہ بازار عمل جھاڑی میں قاٸم ”وجدان نیشنل اسکول“ و ملٹی گائیڈ کوچنگ سنٹر کی جانب سے 15 اگست2021 بروز اتوار9 بجے دن 75 ویں جشن یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا.
وجدان نیشنل اسکول کے ڈاٸریکٹر مولانا محسن نواز محسن دیناج پوری نے جشن یوم آزادی کے تعلق سے مختصر خطاب کیا، مجاہد آزادی کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا، اہل وطن کو مبارک بادی دی اور اسکول و کوچنگ کے اساتذہ ماسٹر اشتیاق عالم، ماسٹر عبدالصمد، ماسٹر غلام سرور، ماسٹر نوشاد عالم، محترمہ مسکان، کی معیت میں پرچم کشائی کی. بعدہ اسکول و کوچنگ سنٹر کے بچوں کے لیے ثقافتی و مسابقتی پروگرام بھی رکھا گیا. پروگرام میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کو مساوی انعامات سے نوازا گیا.

اسی جشن یوم آزادی کے موقع پر 2 دن وجدان نیشنل اسکول میں سیمانچل کی معروف ادبی تنظیم ”بزم شعراے سیمانچل اتردیناج پور کی ” چوتھی طرحی نشست“ کا کام یاب انعقاد عمل میں آیا. اس طرحی نشست کی صدارت نثار دیناج پوری نے فرمائی اور نظامت کنوینر مشاعرہ محسن دیناج پوری نے فرمائی جب کہ نگرانی ماسٹر افتخار سدا صاحب نے فرماٸی۔
اس طرحی نشست کے منتظمین اور وجدان نیشل اسکول کے اساتذہ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا. چنندہ مہمانان گرامی نے اپنے تاثرات و خیالات بھی پیش کیے. ماسٹر معراج عالم، ایڈوکیٹ ناظم اشرف، جناب جاوید سلطان، جناب نثار، نے تاثرات پیش کیے۔۔

اس طرحی نشست کے لٸے دیا گیا مصرع طرح
” میرے پرکھوں نے لہو سے تجھ کو سینچا اے وطن“

نمونہ کلام :
میرا تجھ پر حق جتانا حق ہے میرا اے وطن
"میرے پرکھوں نے لہو سے تجھ کو سینچا اے وطن”
تجھ سے ملتی تھی جہاں بھر کو کبھی آسودگی
آج کیوں ہے بچہ بچہ بھوکا پیاسا اے وطن
نثاردیناج پوری

ساری دنیا میں رہے ہروقت اونچا اے وطن
خوب صورت ہے بہت تیرا ترنگا اے وطن
میں ہوں اک ہندی مسلماں چیر کر دیکھے کوٸی
میرے دل میں بھی ملے گا تیرا نقشہ اے وطن
محسن دیناج پوری

تیری الفت گوشئہ دل نے سنبھالا اے وطن
تیرے ساےے نے مجھے پالا سنوارا اے وطن
آ ج ہر سو گل بہاروں کے کھلے ہیں اس لیے
میرے پرکھوں نےلہو سے تجھ کوسینچا اے وطن
احمد رضا حمران کٹیہار

ہم محبت سے ہی رہتے ہیں رہیں گے عمر بھر
ہم کریں گے پورا جو ہے تیرا سپنا اے وطن
حرف تجھ پر آئے تو یہ جان بھی قربان ہے
تیری خاطر دل میں ہم رکھتے ہیں جذبہ اے وطن
تحسین رضا قادری

طرحی نششت کے فورا بعد غیر طرحی شعری نششت بھی ہوٸی جس میں مہمان شاعر جناب جاوید سلطان دیناج پوری صاحب دلکولہ جناب نثار دیناج پوری صاحب نے منتخب غزلیں سناکر محفل شاعری کو گل زار بنا دیا اور اس پروگرام کو کام یابی سے ہم کنار کیا ۔

اس کے علاوہ وھاٹس ایپ کے ذریعے بھیجنے والے شعراٸے کرام مدبر عالم جامعی مغربی بنگال ،نور جمیل نوری اتردیناج پور، آزاد ضمیر لکھنوی یوپی شکیل سہسرامی بہار ،نور سعید کا نام قابل ذکر ہے۔۔

رپورٹ: شعبہ نشرو اشاعت
مولانا نورالدین اکیڈمی، اسلام پور

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے