شبلی نعمانی تھے فخر روزگار

شبلی نعمانی تھے فخر روزگار

بہ یاد علامہ شبلی نعمانی مرحوم
تاریخ پیدائش : ۳ جون ۱۸۵۷
تاریخ وفات : ۱۸ نومبر ۱۹۱۴

احمد علی برقی اعظمی

شبلی نعمانی تھے فخر روزگار
ضوفشاں ہیں جن کے ادبی شاہ کار
تھے دیار شرق کی وہ آبرو
شہرِ اعظم گڑھ ہے اُن سے باوقار
موضعِ بندول ہے اُن کی زادگاہ
بحر دانش کی تھے دُرِ شاہوار
اُن کے رشحاتِ قلم ہیں دل پذیر
ہے عروسِ فکروفن جن پر نثار
اُن کی ہے ’’ شعرالعجم ‘‘ تاریخ ساز
سیرتِ نبوی ہے وجہ افتخار
اُن کی ’’ الفاروق ’’ و ’’المامون ‘‘ سے
ہے قلم کا اُن کے جوہر آشکار
ہیں نشاطِ روحِ اربابِ نظر
اُن کے نخلِ زندگی کے برگ و بار
جملہ اقصائے جہاں میں آج بھی
کارناموں سے ہیں اپنے نامدار
تھے رفیقِ کار سرسید کے وہ
جن کو حاصل ہے جہاں میں اعتبار
تھے وہ تحریکِ علی گڑھ کے ستون
جس کی ہے بنیاد اب بھی پایدار
اُن کی عصری معنویت آج بھی
ہے جہانِ علم و فن میں برقرار
شبلی نعمانی تھے برقی اعظمی
کشورِ شعر و ادب کے تاجدار
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :دیارِ شرق کی تھے آبرو شبلی نعمانی

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے