محؔمد سے زیادہ  کوئی سچا ہو نہیں سکتا

محؔمد سے زیادہ کوئی سچا ہو نہیں سکتا

اشہر اشرف

محؔمد سے زیادہ کوئی سچا ہو نہیں سکتا
محمؐد سے زیادہ کوئی اچھا ہو نہیں سکتا

محؐمد ساری دنیا سے نرالے ہیں اور اعلا ہیں
محؐمد سے زیادہ کوئی پیارا ہو نہیں سکتا

محؐمد کا گھرانہ سب سے اعلا ہے نرالا ہے
محؐمد سے زیادہ کوئی اعلا ہو نہیں سکتا

محؐمد کی محبت میں دل و جاں وار دیں گے ہم
محؐمد کا کوئی دیوانہ ہم سا ہو نہیں سکتا

محمؐد سے محبت شرطِ اول ہے مسلماں پر
محؐمد کا نہیں ہے جو، وہ میرا ہو نہیں سکتا

وہی اول وہی آخر وہی ظاہر وہی باطن
زمانے میں کوئی اور مصؐطفی سا ہو نہیں سکتا

کبھی اشؔہر مدینہ چھوڑ کر جانا نہیں ہم کو
مدینہ سے کوئی پیارا نظارہ ہو نہیں سکتا

اشؔہر اشرف کی یہ تخلیق بھی ملاحظہ ہو :برا ہے جو برا ہوگا، وہ اچھا ہو نہیں سکتا

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے