ڈاکٹر صادقہ نواب سحر سالک لکھنوی ایوارڈ سے سرفراز

ڈاکٹر صادقہ نواب سحر سالک لکھنوی ایوارڈ سے سرفراز

مغربی بنگال اردو اکادمی کی جانب سے ڈاکٹر صادقہ نواب سحر کو سالک لکھنوی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے. حال ہی میں مغربی بنگال اردو اکادمی نے سال ٢٠١٨ اور ٢٠١٩ کے لیے قومی سطح کے تخلیق کاروں اور ادیبوں کو اعزازات سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا ہے. ڈاکٹر صادقہ نواب سحر کو نثری تخلیقی ادب کے ضمن میں ان کے افسانوی مجموعہ پیج ندی کا مچھیرا کے لیے سالک لکھنوی ایوارڈ سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا ہے. پیج ندی کا مچھیرا ٢٠١٨ میں منظر عام پر آیا تھا. اس میں پیج ندی کا مچھیرا سمیت کل تیرہ افسانے شامل ہیں. یہ افسانے پنجد ڈاٹ کام پر یونی کوڈ میں اور ریختہ ڈاٹ اوآرجی پر تصویری فارم میں پڑھے جاسکتے ہیں.
ڈاکٹر صادقہ نواب سحر کی ادبی شخصیت کثیر الجہات ہے. انھوں نے شعری و نثری ادب کی متعدد اصناف میں طبع آزمائی کی ہے. ہندستان کی تقریباً تمام ہی اردو اکادمیوں نے ان کے تخلیقی ہنر کو سراہا ہے. اس سے قبل ان کے افسانوی مجموعہ خلش بے نام سی کے لیے مغربی بنگال اردو اکادمی نے انھیں مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ سے سرفراز کیا تھا.
اشتراک ڈاٹ کام ان کو مبارک باد و نیک خواہشات پیش کرتا ہے.
یہاں ان کا ڈراما بھی آپ ملاحظہ فرمائیں :سلطان محمود غزنوی

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے