غنچہ و گل ہے کہاں شبنم بھی لالہ زار بھی

غنچہ و گل ہے کہاں شبنم بھی لالہ زار بھی

محمد صلاح الدین رضوی محمد پور، مظفر پور، بہار
رابطے: 9431471597
8521770284

غنچہ و گل ہے کہاں شبنم بھی لالہ زار بھی
درد فرقت میں ہوا جاتا ہے دل بیمار بھی

نرگسی آنکھوں میں دیکھا حسرت دیدار بھی
رفتہ رفتہ ہو گیا پھر عشق کا اظہار بھی

قوت بازوئے حیدر کر عطا یا رب مجھے
پھر کہاں جائے گا چھپ کر وہ پس دیوار بھی

تیری یادوں کا رہے سر پر ہمارے سائباں
تیز اگر ہے دھوپ تو ہو سایۂ اشجار بھی

چھین کر میری تمنا لوٹ لی تسکین دل
ہو گئے دشمن سبھی اپنے تو اغیار بھی

توڑ کر دروازۂ زنداں نہ تم سے مل سکا
جم گیا دیوار بن کر سایۂ دیوار بھی

ہو رہی ہے شہر میں رضوی فضا آلود اب
اب کہاں جائیں گے لے کر جبہ و دستار بھی
***
محمد صلاح الدین رضوی کی یہ تخلیق بھی ملاحظہ ہو :قلب روشن ہو خدا را شہ شاہاں ہم کو

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے