مبارک ہو سبھی اہل وطن کو جشنِ آزادی

مبارک ہو سبھی اہل وطن کو جشنِ آزادی

احمد علی برقیؔ اعظمی

مبارک ہو سبھی اہل وطن کو جشنِ آزادی
جہانِ رنگ و بو میں ہو نہ کوئی نقشِ فریادی
تعصب اور نفرت دور ہوجائے زمانے سے
رہے ہرشے سے بالاتر دلوں میں جذبۂ شادی
رہیں شیر و شکر مِل جُل کے شیخ و برہمن ہر سو
رہے خوش حال ہر حالت میں آبادی کی آبادی
ہیں جن کے خواب جو شرمندۂ تعبیر ہوجائیں
جہاں سے دور ہوجائے نشانِ جنگ و بربادی
نہ ہو محروم کوئی روٹی، کپڑے اور نشیمن سے
میسر ہوں یہ اشیائے ضروری سب کو بُنیادی
دلوں میں ہے جو برقیؔ وہ کدورت دور ہوجائے
سبھی ہو جائیں مِہر و لطف و حُسنِ خُلق کے عادی
***
برقی اعظمی کی کی یہ تخلیق بھی ملاحظہ ہو :راحت اندوری تھے ایسے شاعر جادو بیاں

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے