زلف والیل ہٹا دیجے مدینے والے

زلف والیل ہٹا دیجے مدینے والے

محسن دیناج پوری
ڈاٸریکٹر وجدان نیشنل اسکول گلاب پارہ بازار پوسٹ عمل جھاڑی اسلام پور اتردیناج پور

زلف والیل ہٹا دیجے مدینے والے
روٸے والشمس دکھادیجے مدینے والے

دل کے آنگن میں اندھیرا ہے نہ جانے کب سے
شمع الفت کی جلا دیجے مدینے والے

میرے سرکار مجھے کر کے غلامی میں قبول
مجھ کو انمول بنا دیجے مدینے والے

گرمیِ حشر جلاتی ہے بدن امت کا
اپنے دامن کی ہوا دیجے مدینے والے

جاگتی ہے مری آنکھوں میں تمنا ٸے لقا
”پیاس آنکھوں کی بجھادیجے مدینے والے“

میں گنہ گار ہوں لیکن جو بھی ہوں آپ کا ہوں
باغ جنت کا دلادیجے مدینے والے

نعت محسن سے مدینے میں بلاکر سن لیں
حوصلہ اس کا بڑھا دیجے مدینے والے

محسن دیناج پوری کی یہ نعت بھی ملاحظہ فرمائیں :

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے