آہ! مشرف عالم ذوقی

آہ! مشرف عالم ذوقی

توشیحی تعزیت
مسود بیگ تشنہ

(مشرف عالم ذوقی : آمد :24 نومبر 1963 آرہ، بِہار، انڈیا
رخصت : 19 اپریل 2021 دہلی، انڈیا)

م– مشرّف وہ عالم میں ذوقی ہوا
وہ جو ‘مرگِ انبوہ’ لکھ کر گیا
ش– شرف اس کو حاصل ہوا تھا تمام
ادب و صحافت میں پایا مقام
ر– رہا وہ ادب کا بڑا بادشاہ
فسانوں کی دنیا کا تھا بادشاہ
ر– روایت پرستی سے ہٹ کر چلا
نئے طرز کا اس نے ناول رچا
ف– فکشن تھا اس کا بڑا طرح دار
چُنے اقلیتی مسائل ہزار
ع– عطا اس کو ایسا ہوا تھا شعور
وہ عصری مسائل سے بھاگا نہ دور
ا– اُسے تھا سماجی سروکار بھی
قلم کو بنایا تھا تلوار بھی
ل– لکھا خوب ذوقی نے، جم کر لکھا
کہ صارف مخالف رویّہ رہا
م– مضامین لکھے کئی شاہکار
صحافت میں بےباک آیا وقار
ذ– ذرا کوئی بن جائے ذوقی بھلا
لکھے ‘مرگِ انبوہ’ سا ناول ذرا
و– وہ اردو میں لکھتا تھا ہندی میں بھی
انگریزی میں تھی نہ اڑچن کبھی
ق– قسم عصر کی اس نے جو بھی لکھا
لکھا اس نے جو اس کو ہوتے دِکھا
ی– یہی ہے دعا تشنہ جنّت ملے
اسے مغفرت اور رحمت ملے

صاحب نظم کی یہ نگارش بھی ملاحظہ فرمائیں : قطعاتِ تشنہ

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے