کتاب : حاصل زیست لمحات

کتاب : حاصل زیست لمحات

کتاب : حاصل زیست لمحات 
مصنف: موثق اللہ خان
صفحات : ۳۲
تعداد : ۰۰۰ا
کمپوزنگ : ارقم پبلی کیشنز
مبصر : مفتی حبیب الرحمن ندوی

ہمارے علم میں یہ بات باربارآتی ہےاورہم پڑھتےرہتےہیں کہ فلاں صاحب نے اتنے حج کیےفلاں نے اتنےکیے۔اور جن کواللہ نےایمان کی دولت سےنوازاہےہرایک کی تمنا اور خواہش ہوتی ہےکہ زندگی میں صرف ایک بار وہ دیار حرم کاسفرکریں۔اسی ضمن میں جناب موثق اللہ خان صاحب نے جن کی شخصیت ہمارے علاقے میں تعارف کی محتاج نہیں، اپنےسفرحج کی مختصرا لیکن جامع روئدادقلم بندکی ہے۔اورجس اندازمیں تحریرکی ہے وہ قابل دید و قابل رشک ہے۔ورنہ ہرآدمی جوحج کرتاہےوہ رسمی طورپراداکرکے معاملےکورفع دفع کردیتاہے۔محترم نے”حاصل زیست لمحات” کےنام سے تحریر کردہ اس سفر نامہ کوایک تاریخی بنادیا۔اورجواندازاختیار کیاوہ قابل ستائش بھی ہے اور قابل تعریف بھی۔اس کتاب کے اقتباس سے ہی سفرنامہ کی اہمیت اجاگرہوتی ہے۔موصوف نےاس کتاب کاانتساب اپنےوالد مرحوم حفیظ اللہ خان بدر صاحب کے نام کیا ہے۔جس میں موصوف نے قرآن شریف کی آیت شریفہ پیش  کرتے ہوئے حقوق والدین سے اپنی آگہی کا ثبوت دیاہے۔”اپنی بات” کے تحت موصوف خودرقم طرازہیں۔”اس زمانہ کاحج کتنا دشوار گذارہوتا تھااوراب کتناآسان۔” مزید موصوف سفرنامہ کو منظرعام پر لانےکاسبب بیان کرتےہوئے لکھتے ہیں۔”کہ یہ بڑوں کے مشورہ سے ہی اٹھایاگیاقدم ہے۔جس کی تصدیق حضرت مولاناغلام نبی صاحب دامت برکاتہم و مولانا یونس صاحب ندویاور فصیح  اللہ نقیب صاحب کی تقریظات کرتی۔ہیں۔اس سفرنامہ کی امتیازی خصوصیت بقول فصیح اللہ نقیب صاحب”یہ ایک سفر حج کی روئدادہے”دوسری خصوصیت”اس کا طرزبیاں ہے” اوربقول فصیح اللہ نقیب صاحب "دوران مطالعہ قاری ہرمقام پرموصوف کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو بھی گام گام اس سفر میں شریک محسوس کرتا ہے۔آگے مزید لکھتے ہیں۔”یقین واثق ہے کہ اسے پڑھنے والے عام لوگ خان صاحب کے دوش بدوش اور قدم بہ قدم اپنے آپ کو شریک سفر محسوس کریں گے۔”ان شاءاللہ. گویا یہ سفر نامہ عمدہ انداز سے لکھاگیاہے۔بہت مختصرلیکن بہت جامع۔صرف۳۲صفحات پر مشتمل ہے۔مجھے امید ہے کہ قارئین حضرات اس سفرنامہ کو جلدازجلدحاصل کرنے کی کوشس کریں گے اور اسے اپنی میز کی زینت بنائیں گے۔
ناشر۔۔۔ *واثق نوید۔۔کھام گاءوں*
9422184564/9028184564

شیئر کیجیے

One thought on “کتاب : حاصل زیست لمحات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے