دشت پیما

دشت پیما

جاوید اختر ذکی خان

دشت پیما ہوں میں
دشت پیمائی کر رہا ہوں
دشت نورد ہوں میں
دشت نوردی ہے مقدر
دست کشی جو کی تم نے
دست گیری کون کرے
کیوں کرے اب بھلا کوئی
دست نگر، ایک حاجت مند شخص
تیری دست کاری کا منتظر ہے !
دست قدرت نے بھی مجھ سے
آج ہی تو دست کشی کی ہے
اب میں اپنے اس دساوری پن سے
سبک دوشی
اور دست برداری چاہتا ہوں !!

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے