جو سر اس کے آگے جھکاتا نہیں ہے

جو سر اس کے آگے جھکاتا نہیں ہے

خواجہ احمد حسین
مغربی بنگال
رابطہ نمبر: 9831851566

جو سر اس کے آگے جھکاتا نہیں ہے
وہ محبوب بندہ خدا کا نہیں ہے

جدھر دیکھتا ہوں ادھر توہی تو ہے
کوئی اور موجود تجھ سا نہیں ہے

اگر دیکھنا ہو اسے دیکھو دل میں
کہا کس نے وہ دل میں رہتا نہیں ہے

جو اول ہیں آخر بھی ان کے علاوہ
خدا کو کسی نے بھی دیکھا نہیں ہے

میں ایسی خطر ناک رہ پر کھڑا ہوں
جہاں سے کوئی اور رستہ نہیں ہے

مرے سائے میں لوگ بیٹھے ہوئے ہیں
مگر میرے سر پر ہی سا یہ نہیں ہے

لگا کرنے تنقید خواجہ پہ وہ بھی
جسے گفتگو کا سلیقہ نہیں ہے
***
آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں:تصور میں لا کر چلو دیکھتے ہیں

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے