میں ہوں رمضاں چلا جا ر ہاہوں

میں ہوں رمضاں چلا جا ر ہاہوں

خطاب عالم شاذؔ
مغربی بنگال، ہند
رابطہ نمبر: 8777536722)

میں ہوں رمضاں چلا جارہا ہوں
لوٹ کر پھر میں آؤں گا انساں
اِک مہینے کا ہی میں تھا رمضاں
وقت پورا ہوا، جا رہا ہوں
میں ہوں رمضاں چلا جارہا ہوں
تیس دن تک بہت کچھ سکھایا
نفس پر قابو میں نے دلایا
اب سحر میں مجھے بھول جاؤ
وقتِ افطار میں بھی نہ پاؤ
میں ہوں رمضاں چلا جارہا ہوں
ہر بُرے وسوسے سے بچا کر
دل میں اللہ کا ڈر بسا کر
سب عبادت ریاضت کرائی
اور تمہیں تندرستی دلائی
میں ہوں رمضاں چلا جارہا ہوں
میرے صدقے برستی ہے رحمت
ساری چیزوں میں ہوتی ہے برکت
رحمتوں، برکتوں، بخششوں کا
اور خزانہ ہوں میں الفتوں کا
میں ہوں رمضاں چلا جارہا ہوں
ننھے بچّو! سنو جا رہا ہوں
عید کی ہر خوشی لا رہا ہوں
میرے صدقے ملا ہے یہ تحفہ
عید آئی بنو تم بھی نوشہ
میں ہوں رمضاں چلا جارہا ہوں
***
خطاب عالم شاذ کی گذشتہ تخلیق :میں تو رمضان ہوں

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے