نام کتاب:  ایضاحِ مقاصد در شرحِ عقاٸد

نام کتاب: ایضاحِ مقاصد در شرحِ عقاٸد

مصنف: مولانا اسرار احمد نوری
شرف تلمذ: حضرت علامہ مولانا مفتی شاہ محمد کوثر حسن صاحب قبلہ قادری رضوی دامت برکاتھم العالیہ
صفحات: 724
طبع بار اول: سنہ اشاعت محرم الحرام 1444ھ/ اگست 2022 
شاٸع کردہ: نوری دارالافتإ
دارالعلوم نوری 319 گدرہوا بلرام پور یوپی 271201
تبصرہ نگار: حسن نوری گونڈوی

یوں تو عقاٸد پر مختلف زبانوں میں بے شمار کتابیں تالیف کی جاچکی ہیں۔ ان ہی میں ایک نادر و نایاب کتاب بہ نام ”ایضاحِ مقاصد در شرحِ عقاٸد“ بھی ہے جو باب عقائد کو مزید رمق عطا کرتی ہے، اپنے قاری کے عقیدے کی اصلاح کرتی ہے اور حفاظت بھی۔ یہ علمإ و طلبہ کے لیے یکساں مفید ہے۔ بایں وقت کتاب ھذا مرحلہٕ طباعت سے ہوکر قارئین کی مطالعاتی میز پر پہنچ چکی ہے۔
زیر نظر کتاب اللّٰہ و رسول ﷻ و ﷺ کے فضل و کرم سے دسیوں قدیم شروح و حواشی جیسے [ (1) ”اَلفَوَائد فِی حَلِّ شَرحِ عقائد“ جو علامہ کمال الدین محمد بن ابی شریف القدسی الشافعی کی ہے۔
(2) ”شَرح الشرح التفتازانی علی العقائد النسفیہ“ جو علامہ ابو الیسر بدرالدین حنفی کی ہے۔ (3) ”النکت والفوائد شرح الشرح العقائد“ جو امام برہان الدین ابراہیم بن عمر شافعی کی ہے۔ (4) ”النبراس شرح الشرح العقائد“ جو علامہ محمد عبدالعزیز بن احمد بن حامد القرشی کی ہے۔ (5) اور خاص طور سے ”حُضُور سَیّدِی سَرکَار اَعلٰی حَضرَت رَضِی اَللّٰہ عَنہ کے فتاویٰ جات اور ان کے کتب و رساٸل میں جو عظیم الشان تحقیقات موجود ہیں، انھیں کتاب ھذا کے ذریعہ قارئین کے رو برو کرنے کی نایاب کوشش کی گٸ ہے۔] اعاظم معتمدین علماۓ متکلمین کی تالیفات و افادات سے غوامض کو کھولتی ہے۔ مشکلات کو عبور کرتی، بحث و مباحثہ کے جگر خراش کانٹوں کے بیچ سے دلنواز گلہاۓ شاداب چنتی، عام فکروں کو کتب کلام کی عبارت میں اپنے مقصود کو ایضاح نہ پاکر لاحق ہونے والی حیرانی کو دور کرتی ہے، نیز اسلام و سنیت کے عقاٸد حقہ کا صاف، شستہ، شافی بیان فرماتی ہے۔
اَلحَمدُلِلّٰہ رَبِّ العٰلَمِین کتاب ھذا میں تحقیقات کے بے شمار ایسے لاثانی نادر نمونے ہیں کہ اس موضوع پر Ph.D کرنے والے حضرات کے لیے کافی حد تک معاون و مفید ثابت ہوگی۔
نوٹ: اس کتاب کی اصل قیمت 1400/ روپے ہے لیکن جو علماے کرام و طلبۂ کرام اس کتاب کو 31/08/022 سے پہلے بک کریں گے تو انھیں یہ کتاب صرف 500/ میں دی جائے گی اور پھر بعد میں یہی کتاب انھیں %50 میں دی جائے گی، لہٰذا آفر کا فاٸدہ اٹھاتے ہوۓ مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ فرماٸیں۔
8485880123

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے