بہ یاد سابق امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری مرحوم
تاریخ وفات: 26 اگست 2022
احمد علی برقی اعظمی
ہو گئی سید جلال الدین عمری کی وفات
وقف اسلامی مشن تھی زندگی بھر جن کی ذات
ہند میں تحریک اسلامی کی تھے روح رواں
جس کی تھے ترویج میں سرگرم وہ دن ہو کہ رات
ان کی عملی زندگی تھی مظہر حسن عمل
ہر کسی کے آج ہے ورد زباں اس کی ہی بات
تھے وہ اسلامی اصولوں پر ہمیشہ کاربند
مرجع ارباب دانش ان کی تھیں فکری جہات
ان کی اسلامی مباحث پر ہیں معیاری کتب
منکشف کرتی ہیں جو دینی و دنیاوی نکات
ان کو اسلامی شریعت جان و دل سے تھی عزیز
ان کی تھی درس عمل سب کے لیے برقی حیات
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :شخصیت کلدیپ نیر کی تھی اک تاریخ ساز
شیئر کیجیے