حسرت جہاں کو انٹر نیشنل عربی خطاطی میں ملا نمایاں مقام

حسرت جہاں کو انٹر نیشنل عربی خطاطی میں ملا نمایاں مقام

چھپرا، بہار، 23 مئی.
تیزی سے ابھرتی ہوئی ہندستان کے صوبہ بہار کے ضلع چھپرا کی رہنے والی کیلی گرافر اور آرٹسٹ حسرت جہاں نے انٹرنیشنل عربی خطاطی کی نمائش میں ممتاز مقام حاصل کرکے بہار اور انڈیا کا نام روشن کیا۔
مراکش میں قائم کردہ کردستان کیلی گرافرز فاؤنڈیشن، انڈین کلچرل سینٹر، مصری جمعہ گیلری فاؤنڈیشن اور یونیسکو اٹلس کلب کی جانب سے اس نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا اور اس میں سینکڑوں خطاطوں نے اپنا کام پیش کیا تھا۔ حسرت جہاں صاحبہ کو ان کے کام کی وجہ سے ممتاز ہونے کی اور عربی خطاطی کے فروغ میں کردار ادا کرنے کی سند تفویض کی گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی عالمی نمائش میں حسرت جہاں صاحبہ اپنا کام پیش کرکے سند قبولیت حاصل کر چکی ہیں.
آرٹسٹ حسرت جہاں نے نہ صرف کیلی گرافی بلکہ آرٹ ورک سے بھی کام لیا ہے، اور کیلی گرافی کے ساتھ ساتھ پینٹنگ کا بھی جلوہ برقرار رکھا ہے۔ پینٹنگ کے استعمال سے خطاطی کے حسن میں چار چاند لگا دیتی ہیں۔
انڈیا میں عربی کیلی گرافی کرنے والے لوگ بہت کم رہ گئے ہیں اور حسرت جہاں ان میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہیں، ساتھ ہی وہ اس کام کو فروغ دینے کی کوشش بھی کر رہی ہیں.

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے