سلام در بارگاہ خیرالانام ﷺ

سلام در بارگاہ خیرالانام ﷺ

محسن دیناج پوری
ڈاٸریکٹر۔وجدان نیشنل اسکول، گلاب پاڑہ بازار اسلام پور، اتردیناج پور، رابطہ: 8374786880

مصطفی جانِ دو عالم جگ کے دل بر کو سلام
راہِ حق کے رہ نما خلقت کے رہ بر کو سلام

گنبد و مینار کی چھاؤں میں پڑھتا ہے درود
رات دن شہرِ مدینہ کے کبوتر کو سلام

حشر کا سورج ہمیں ہرگز جلا نہ پائے گا
جن کا سایہ ہے ہمیشہ ان کی چادر کو سلام

جب شبِ ہجرت علی آرام سے سوئے رہے
اے علی سونا مبارک ان کے بستر کو سلام

کُل جہاں کا مالک و مختار ہے جو اک نبی
جس کو رب نے شان یہ دی اس پیمبر کو سلام

بھیجتا ہے رب مرا قرآن کا اعلان ہے
رات دن شام و سحر محبوبِ داور کو سلام

مصطفی شمعِ ہدایت کا کوئی ثانی نہیں
ساری خلقت میں جدا اس ذاتِ برتر کو سلام

سر جھکا رب کے لیے اور دل جھکا ان کے لیے
ایسے ہی دل کو دعائیں ایسے ہی سر کو سلام

وہ جِدھر سے جاتے تھے پتھر ادھر پڑھتے درود
دل سے محسن ایسے عاشق ایسے پتھر کو سلام
***
محسن دیناج پوری کی گذشتہ تخلیق :چراغ علم ہوں جلتا دیا ہوں

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے