میں نہیں بہکوں گا، گر بہکاۓ گی رمضان میں

میں نہیں بہکوں گا، گر بہکاۓ گی رمضان میں

دلشاد دل سکندر پوری
ضلع امبیڈکر نگر، اترپردیش، ہند
رابطہ: 9628507617

میں نہیں بہکوں گا، گر بہکاۓ گی رمضان میں
کیا غزل مجھ سے خفا ہو جاۓ گی رمضان میں

دو قدم تو بھی مرے اب ساتھ چل کر دیکھ لے
ساری نیکی روح کو مہکاۓ گی رمضان میں

آج جی بھر کر ستا لے کل نہ دیکھے گی مجھے
گردش دوراں بہت پچھتاۓ گی رمضان میں

تجھ کو شاید آئینوں کی پھر ضرورت نہ پڑے
وہ چمک چہرے پہ میرے پاۓ گی رمضان میں

ماتموں کے دور سے باہر نکل کر آگئی
زندگی زلفوں کو اب سلجھاۓ گی رمضان میں

ہوش میں آ جا اے دل اور سوچ لے رب کے حضور
سانس ہر فعل و عمل لکھواۓ گی رمضان میں
***

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے