ماہِ رمضان

ماہِ رمضان

نورالدین ثانی
کٹیہار، بہار، ہند

ہر کسی پر عطاے رحمت ہے
ماہِ رمضان کی یہ برکت ہے

میٹھی میٹھی صدائیں آتی ہیں
ہو رہی چار سو تلاوت ہے

ہم گنہگاروں پہ کرم کے لیے
ماہِ رمضان ایک نِعمت ہے

روزے داروں کے منہ کی بو کو بھی
بارگاہِ خدا میں عظمت ہے

ہے کرم آپ کا خدا ہم پر
اس لیے حصے میں ہدایت ہے

یا الہی قبول کر لیجیے
ٹوٹی پھوٹی جو بھی عبادت ہے

اور کیا چاہے گا بھلا ثانی
موت رمضان میں ہو چاہت ہے

نورالدین ثانی کی یہ تخلیق بھی ملاحظہ فرمائیں : وعدہ کیا ہے وعدہ نبھائیں گے تا حیات (غزل)

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے