پریم آشا کے زیر اہتمام جشن اہل بیت کا انعقاد

پریم آشا کے زیر اہتمام جشن اہل بیت کا انعقاد

حضرت علامہ مولانا سید علی حسین قمی لکھنؤی کی کولکاتا آمد پر گزشتہ 26مارچ سہ پہر 3بجے محترمہ ڈاکٹر سیدہ مہناز وارثی صاحبہ کے دولت کدہ پر پریم آشا کی جانب سے ایک جلسۂ جشن اھل بیت کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام تین حصوں میں منقسم کیا گیا۔ 1/منقبت خوانی، 2/تقاریر، 3/شعری نشست۔ شہر نشاط کولکاتا علم و فن کا گہوارہ ہے تعلیم و تہذیب کا مرکز ہے، شہر کولکاتا کی معروف غیر سرکاری و فلاح تنظیم NGO پریم آشا کی جانب سے مورخہ 26 مارچ 2022 کو جشن اہل بیت کا انعقاد کیا گیا۔
ڈاکٹر سیدہ مہناز وارثی جو پریم آشا کی بانی ہیں، کی جانب سے این جی او کے آفس جان نگر روڈ کولکاتا میں جشن اھل بیت بڑے ہی شان بان سے منعقد کی گئی۔
اس خوب صورت محفل کی صدارت نوابوں کے شہر لکھنؤ سے تشریف لائے مہمان ذی وقار مولانا سید علی حسین قمی صاحب دامت برکاتہ نے کی. پہلے سیشن میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم و مناقبت اھل بیت علیھم السلام پیش کیے گئے، قمی صاحب کی تقریر کے بعد سلام پیش کیا گیا، دعائیہ کلمات پر اس سشین کا خاتمہ ہوا۔ اس سیشن کی نقابت ایڈوکیٹ کامران ‌نے کی‌. جن شعرا و شاعرات نے نعت و منقبت خوانی کی، ان میں انظار البشر بارکپوری عطاء اللہ مصطفی، شبانہ سید‌ شامل ہیں۔ دوسرا سیشن جو ادبی و شعری نششت پر مشتمل تھا، اس کی نقابت راقم الحروف مظفر نازنین نے کی۔ اس بزم میں شعرا و شاعرات نے اپنی کام یاب غزلیں پیش کر کے محفل کو زاعفران زار بنا دیا. سید انظار البشر بارکپوری، عطاء اللہ مصطفی، ثمینہ خان، شبانہ سید نے اپنی تخلیقات پیش کیں، مہمانوں کو شال پیش کیا گیا، پر تکلف ناشتے، سرد مشروبات و تبرک پیش کی گئی۔ راقم الحروف نے ہوڑہ، بارکپوری کانکی نارہ سے آۓ مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔ محترمہ ڈاکٹر مہناز وارثی صاحبہ کی شعلہ بیانی اور اظہار تشکر کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔
( ڈاکٹر مظفر نازنین کولکاتا)

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے